میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام، چھ بھارتی اسمگلر گرفتار

اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام، چھ بھارتی اسمگلر گرفتار

جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان رینجرز نے بھارت کی طرف سے اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بنادی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق 29 جولائی تا 3 اگست دراندازی کی کوششوں میں 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتار بھارتی شہری منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، گرفتار بھارتی شہریوں میں فیروز پور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ، وشال سنگھ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جالندھر کا رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ بھی گرفتار افراد میں شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار اسمگلروں کے خلاف پاکستان میں غیر قانونی داخلے اور پاکستان میں ریاست مخالف سرگرمیوں پر کارروائی ہوگی، بھارتی اسمگلروں کی بی ایس ایف کے زیرِ نگرانی بارڈر سے بلا روک ٹوک نقل و حرکت حیران کن ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بی ایس ایف کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑ بعید از قیاس نہیں، توقع ہے کہ بی ایس ایف بارڈر پر نگرانی کا نظام موثر اور اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ختم کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں