میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس کا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ

پولیس کا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ

جرات ڈیسک
جمعه, ۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گھر نہیں ملے، چھاپے میں گھر سے سیلاب ریلیف، کورونا ریلیف کا سامان، غلیلیں اور ڈنڈے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے چند روز قبل نگران وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر الزامات لگائے تھے، سوشل میڈیا پر وائرل خط میں عوام کو نگران وزیراعلیٰ کے خلاف اکسایا گیا اور کارروائی اسی خط پر کی گئی۔ علی امین گنڈا پور کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس ہمارا ذاتی سامان لے گئی، اس سامان کی رسیدیں موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں