میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن کا پنجاب، خیبر پختونخوا کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا پنجاب، خیبر پختونخوا کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
هفته, ۲۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عام انتخابات میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا دونوں صوبوں میں عام انتخابات، 2018 میں استعمال کردہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) کے ذریعے کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے آر ایم ایس کو موڈیفائی کرنے کے لیے کروڑوں روپے کا ٹھیکہ بھی دے رکھا ہے، جس پر کمپنی آر ایم ایس کو موڈیفائی کر کے 2 ماہ تک الیکشن کمیشن کے حوالے کرے گی۔ نیا موڈیفائیڈ آر ایم ایس ضمنی انتخاب میں تجربہ کیے بغیر کسی بھی الیکشن میں استعمال نہیں کیا جائے گا۔ صوبوں کے عام انتخابات پرانے آر ایم ایس ہی پر کروائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے قبل پرانے آر ایم ایس کی ریہرسل کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں صوبوں کے الیکشن سے قبل پرانے آر ایم ایس پر ایک دن کی موک ایکسرسائز بھی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے ملازمین کو آر ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں