میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
آبنائے ہرمز میں جہازوں پر ایران کے ڈرون حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے، ٹرمپ

آبنائے ہرمز میں جہازوں پر ایران کے ڈرون حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے، ٹرمپ

جرات ڈیسک
هفته, ۲۷ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

عمان کے قریب آبنائے ہرمز میں ایک سنگاپور کے پرچم بردار کارگو جہاز کو ڈرون حملے میں نقصان پہنچا

ایران کا ایک ڈرون تجارتی جہاز سے ٹکرایا جب کہ تین کو امریکی افواج نے فضا میں ہی تباہ کردیا، ٹرمپ کا دعویٰ

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایران کے مبینہ ڈرون حملوں کو جنگ بندی معاہدے کی احمقانہ خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر چار خودکش ڈرون داغے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان میں سے ایک ڈرون ایک بڑے اور انتہائی مہنگے مال بردار جہاز کے اوپری حصے سے ٹکرایا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا تاہم وہ اپنا سفر جاری رکھنے میں کامیاب رہا۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے بقیہ 3 خودکش ڈرونز کو امریکی افواج نے فضا میں ہی مار گرایا۔ واضح طور پر یہ ہمارے جنگ بندی معاہدے کی ایک احمقانہ خلاف ورزی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق عمان کے قریب آبنائے ہرمز میں ایک سنگاپور کے پرچم بردار کارگو جہاز کو ڈرون حملے میں نقصان پہنچا۔ تمام عملہ محفوظ رہا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حملے کے بعد اگرچہ کچھ تجارتی جہازوں نے احتیاطاً اپنی نقل و حرکت محدود کر دی لیکن بعد میں بحری ٹریفک بتدریج بحال ہونا شروع ہو گئی۔

ادھر ایران نے واقعے کے بعد ایک بار پھر مؤقف اختیار کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی بحری آمدورفت پر نظر رکھنا اس کا حق ہے۔

ایران نے خلیجی ممالک پر بھی زور دیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ ایسے اقدامات میں تعاون نہ کریں جو خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حال ہی میں ایک مفاہمتی معاہدے کے تحت جنگ بندی نافذ ہوئی تھی اور دونوں ممالک نے کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات شروع کیے تھے۔

تاہم آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے اس تازہ واقعے نے جنگ بندی کی پائیداری پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں جبکہ خلیجی ممالک بھی ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں