میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول پمپ اونرزکی نئی پیٹرولیم پالیسی مسترد ، ہڑتال کی دھمکی

پیٹرول پمپ اونرزکی نئی پیٹرولیم پالیسی مسترد ، ہڑتال کی دھمکی

جرات ڈیسک
هفته, ۱۸ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو آئندہ ہفتے احتجاج اور ہڑتال پر غور کریں گے

مسائل کا بوجھ پٹرول پمپ مالکان پر نہ ڈالا جائے، آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے نئی پٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے چئرمین نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مجوزہ پٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کرتے ہیں، اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ ہفتے احتجاج اور ہڑتال پر غور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، مسائل کا بوجھ پٹرول پمپ مالکان پر نہ ڈالا جائے، او ایم سیز کے ساتھ ریٹ طے کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان شدید تحفظات کا شکار ہیں۔نعمان علی بٹ نے کہا کہ نئی پالیسی سے آئل ٹینکرز، ٹرانسپورٹیشن اور قیمتوں کے تعین کا نظام متاثر ہوگا، حکومت یک طرفہ فیصلوں کے بجائے پٹرول پمپ مالکان سے مشاورت کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں