میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
علیمہ خانم کی شکایت پر تنازع، سینئر رہنما مستعفی

علیمہ خانم کی شکایت پر تنازع، سینئر رہنما مستعفی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور آئی ایل ایف کے ضلعی صدر کے درمیان شدید تلخ کلامی
انصاف لائرز فورم پشاور کے صدر مبشر منظور نے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
پشاور(بیورورپورٹ) علیمہ خان کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کے رویے پر ناراضی کے اظہار کے بعد ایک نیا تنازع سامنے آ گیا جس نے انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کو اندرونی اختلافات کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سنگین صورت اختیار کر گیا جب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور آئی ایل ایف کے ضلعی صدر کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔ علیمہ خان نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے اڈیالہ جیل نہ پہنچنے پر باضابطہ شکایت کی، اس شکایت کے بعد انصاف لائرز فورم کے اندر اختلافات نے جنم لیا اور بات تنظیم کے آفیشل واٹس ایپ گروپ تک جا پہنچی، جہاں اس معاملے پر کھلے عام بحث شروع ہو گئی۔ آئی ایل ایف کے آفیشل گروپ میں ہونے والی گفتگو کے دوران ماحول مزید کشیدہ ہو گیا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی اور انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور ایک دوسرے کیخلاف نازیبا زبان کے استعمال کی شکایات بھی سامنے آئیں۔ تنازع شدت اختیار کرنے پر انصاف لائرز فورم پشاور کے صدر مبشر منظور نے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، اپنے استعفے کی وجہ بیان کرتے ہوئے مبشر منظور نے کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا رویہ ناقابل برداشت ہے، ایسے ماحول میں تنظیمی ذمہ داریاں نبھانا ممکن نہیں رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں