میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے ، بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے 4رکنی کمیٹی قائم

پی آئی اے ، بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے 4رکنی کمیٹی قائم

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے )میں ڈیلی ویجز بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے چار رکنی ٹیم قائم کردی گئی ۔ پی آئی اے کے جی ایم ایچ آر ونگ کمانڈر کامران انجم کو تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ مقررکیا گیا ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی ڈیلی ویجز بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے چار رکنی ٹیم قائم کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جی ایم ایچ آر ونگ کمانڈر کامران انجم کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیلی ویجز ملازمیں سے متعلق اسکائی رومز کمپنی کے حکام کے خلاف تحقیقات جلد مکمل کی جائیں گے ۔ بھرتیوں میں بے ضابطگیوں اور ملوث افسران کا پتہ لگایا جائے گا۔ تحقیقاتی ٹیم آئندہ بھرتیوں میں بے ضابطگی سے بچنے کے لئے طریقہ کار بھی وضع کر کے سفارشات پیش کرے گی۔ تحقیقاتی ٹیم کو متعلقہ شعبے کی مینجمنٹ سے ریکارڈ کے لئے کسی کو بھی طلب کرنے کے اختیارات حاصل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں