میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نہال ہاشمی کیس: کسی سے ڈرتے ہیں نہ ہی نتائج سے گھبرائینگے سپریم کورٹ

نہال ہاشمی کیس: کسی سے ڈرتے ہیں نہ ہی نتائج سے گھبرائینگے سپریم کورٹ

منتظم
منگل, ۶ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نہال ہاشمی کو دھمکی آمیز تقریر کیس میں 16 جون تک تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی۔سماعت کے دوران عدالت نے نہال ہاشمی کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور کسی قسم کے نتائج سے نہیں گھبرائیں گے، عدالت عظمیٰ نے پیر کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی ۔پیر کو کیس سماعت شروع ہوئی توجسٹس اعجازافضل نے نہال ہاشمی سے استفسار کیا کہ آج کی تاریخ جواب جمع کرانے کے لیے مقرر کی گئی تھی،کیا آپ نے جواب جمع کروا دیا ہے۔ جس پر نہال ہاشمی نے جواب داخل کروانے کے لیے مزید وقت مانگتے ہوئے کہا کہ عدالت سے روٹی روزی کما رہا ہوں، کوئی وکیل کیس لینے کوتیارنہیں، نہال ہاشمی نے موقف اختیار کیا کہ میں نے گزشتہ 30 سال کے دوران قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی اور ججز بحالی اور وکلاء تحریک کے لیے بھی کوششیں کیں۔جس پر جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیے کہ ہمیں پتا ہے کہ آپ نے قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا،آپ کو جواب جمع کرانے کے لیے کافی وقت دیں گے۔عدالت نے کہا کہ کیس کی سماعت 15 جون کو رکھ لیں جس پر نہال ہاشمی نے جواب دیا کہ 15 جون کو میں نے افطار پارٹی دینی ہے۔اس موقع پر جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیے کہ آپ اس کیس کو بہت ہلکا لے رہیں، یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ عدلیہ کی تضحیک کا تصور بھی نہیں کرسکتا، براہ مہربانی کیس کی آئندہ سماعت عید کے بعد مقرر کی جائے، سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو اپنی تقریر پر16 جون تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں