میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس کیو بد نظمی کا شکار ، بچوں کو نمکین اور میٹھا زہر کھلم کھلا فروخت

پی ایس کیو بد نظمی کا شکار ، بچوں کو نمکین اور میٹھا زہر کھلم کھلا فروخت

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ / منور علی پیرزادہ )پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول انتظامی بدنظمی کا شکار ہوگیا ، اشیاء کے معیار کی جانچ میں دانستہ غفلت کا مظاہرہ کیے جانے سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہوچکا ہے ، ذرائع کے مطابق مختلف امراض کا سبب بننے والے غذائی اشیاء بازاروں میں کھلم کھلا فروخت ہورہی ہیں ، جن میں سے بیشتر کو بدعنوان افسران کی سرپرستی حاصل ہے ، بسکٹ ، چاکلیٹ ، جوس اور پاپڑ جیسے متعدد اشیاء جنہیں بچوں کی اکثریت یومیہ وافر مقدار میں استعمال کررہی ہے ،انتہائی مضر صحت اجزاء سے تیار کیے جاتے ہیں ،ماہرین کے مطابق نمکین اور میٹھے ذائقے میں فروخت ہونے والی اشیاء خاموش زہر ہے ، جس کی روک تھام اور عوام میں آگاہی فراہم ضروری ہے ، واضح رہے کہ پی ایس کیو سی کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ وہ غیر معیاری اشیاء کیخلاف کارروائی عمل میں لائے بلکہ عوام میں آگاہی کے لیے عملی کردار ادا کرے کیونکہ طبی ماہرین کے مطابق بچوں میں امراض قلب ، شوگر اور آنتوں کی بیماریاں بڑھنے کی وجہ بھی غیر معیاری اشیاء ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں