میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گوادر فری زون نارتھ، 5 میگاواٹ پاور سپلائی سروے مکمل

گوادر فری زون نارتھ، 5 میگاواٹ پاور سپلائی سروے مکمل

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

گوادر فری زون (نارتھ) کو 5 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی ( کیو ای پی ایس سی ) اور چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی ( سی او پی ایچ سی ) کی جانب سے ایک مشترکہ فزیبلٹی سروے کامیابی کیساتھ مکمل کر لیا گیا جس سے 60 دنوں میں بجلی کی فراہمی کی راہ ہموار کر دی گئی۔ گوادر پرو کے مطابق ایک مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کو حتمی شکل دی گئی کہ تمام فزیکل اور آپریشنل انڈیکیٹرز کو ہموار اور مثبت تلاش کرنے کے بعد، گوادر فری زون (نارتھ) کو پہلے مرحلے میں باقاعدہ اور سستی 5 میگاواٹ بجلی ملنے جا رہی ہے۔ کیو ای پی ایس سی کے ایک اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو، دوسرے مرحلے میں، گوادر فری زون (ساؤتھ) اور گوادر پورٹ کیلئے آنے والے مہینوں میں 12 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ گوادر پرو کے مطابق کیو ای پی ایس سی اہلکار نے کہا کہ پہلے مرحلے کے انتظامات کے ایک حصے کے طور پر، ہم بجلی کی تنصیب کے بنیادی ڈھانچے اور متعلقہ آلات جیسے ٹرانسمیشن لائنوں کے ساتھ پولز کی تعمیر کو تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا پورا سامان 3 کلومیٹر پر محیط ہو گا جو گوادر پورٹ کے گرڈ سٹیشن کو گوادر فری زون (نارتھ) کے علاقے سے جوڑ دیگا۔ گوادر پرو کے مطابق ڈیپ سی پورٹ گرڈ اسٹیشن 2019 میں خصوصی طور پر گوادر پورٹ اور فری زون کیلئے 3 فیڈرز کے ذریعے قائم کیا گیا تھا۔ چونکہ کیو ای پی ایس سی کے اختیار میں کم بجلی دستیاب تھی، اس لیے گرڈ اسٹیشن کو تھرمل پاور کی پیداوار کیلئے مہنگے ڈیزل جنریٹرز پر انحصار کرنا پڑا۔ گوادر پرو کے مطابق ایک سوال میں، انہوں نے کہا کئی مہینوں تک جاری رہنے والی ایک جامع فزیبلٹی اسٹڈی کے بعد، اب اچھی خبر یہ ہے ہم 8.5 میگاواٹ کا ڈیزل جنریٹر بند کر دیں گے اور گوادر پورٹ کے واحد گرڈ سٹیشن کو تین ذرائع سے جوڑ دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں