میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیویز نے آئندہ برس دورہ پاکستان کا عندیہ دیدیا

کیویز نے آئندہ برس دورہ پاکستان کا عندیہ دیدیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کیویزنے آئندہ برس دورہ پاکستان کا عندیہ دیدیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا میں کیویز کے جوابی دورے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں،فیوچرٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو آئندہ سال ستمبر میں 3ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز میں کیویز کی میزبانی کرنا ہے ،اس دورے کے حوالے سے امید کی کرن نظر آنے لگی۔بورڈ کے پبلک افیئرز منیجر رچرڈ بوک کا کہنا ہے کہ ابھی سیریز کے مقام کے بارے میں کچھ طے نہیں لیکن انگلینڈ کا پاکستان جانے کا فیصلہ ہماری نظر میں ہوگا، کھلے ذہن کے ساتھ اس حوالے سے غور کریں گے ،کرکٹرز یا پلیئرز ایسوسی ایشن سے بھی بات کرنا ہوگی،اسی لیے کسی حتمی اعلان کیلئے ابھی بہتر پوزیشن میں نہیں ہیں۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آخری بار پاکستان کا دورہ 18سال قبل کیا تھا،2018میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پیش رفت ہوئی تو کرکٹرز نے تحفظات کا اظہار کردیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں