میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا خودکش دہشت گرد گرفتار

کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا خودکش دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ جون ۲۰۲۶

شیئر کریں

گرفتار ملزم مولوی مخلص گروپ کادہشتگرد سلمان عرف ابو ہریرہ ایک سلیپر سیل کا حصہ تھا
ملزم سے خودکش جیکٹ، حساس مقامات کی تصاویر اور نقشے برآمد کیے گئے ہیں،سی ٹی ڈی

کراچی میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)سندھ اور وفاقی حساس اداروں نے ایک مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم دہشتگرد تنظیم فتنہ الخوارج مولوی مخلص گروپ کا اہم دہشتگرد سلمان عرف ابو ہریرہ گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزم سلمان عرف ابو ہریرہ کو ایک منظم دہشتگرد نیٹ ورک کا اہم رکن قرار دیا جا رہا ہے، جو مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے منسلک ہے۔سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزم ایک سلیپر سیل کا حصہ تھا اور اس کا تعلق ایسے نیٹ ورک سے بتایا گیا ہے جو ملک میں بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث رہا ہے۔حکام کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں نے مختلف دہشتگردانہ واقعات میں حصہ لیا جن میں کوئٹہ میں ایف سی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم سے مبینہ طور پر خودکش جیکٹ، حساس مقامات کی تصاویر اور نقشے بھی برآمد کیے گئے ہیں مزید بتایا گیا کہ ملزم کے نیٹ ورک کا مقصد کراچی میں ابتدائی طور پر ٹارگٹ کلنگ اور بعد ازاں بڑے خودکش حملے کرنا تھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔حکام نے دعوی کیا ہے کہ ایک مطلوب دہشتگرد زعفران عرف ابو ہریرہ پہلے ہی ایک مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے اور اس کے نیٹ ورک سے جڑے عناصر کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔سیکیورٹی اداروں کے مطابق یہ کارروائی کراچی میں ممکنہ بڑے حملے کو روکنے میں اہم پیش رفت ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں