میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق نے کراچی پولیس چیف کی خدمات واپس مانگ لیں

وفاق نے کراچی پولیس چیف کی خدمات واپس مانگ لیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاق نے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی خدمات واپس مانگتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔پی ایس پی اور پی اے ایس افسران کی روٹیشن پالیسی کے تحت وفاق نے سندھ حکومت سے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کی خدمات واپس مانگ لی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے چیف سیکرٹری سندھ کو لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 22 میں ترقی کے لیے بھی ان کی خدمات وفاق کے حوالے کرنا فائدہ مند رہے گا۔خط میں لکھا گیا ہے کہ غلام نبی میمن کی خدمات انٹیلی جنس بیورو سے 22 مئی 2019 کو سندھ حکومت کے حوالے کی گئیں، غلام نبی میمن 16 سال سے سندھ کی جغرافیائی حدود میں خدمات انجام دے رہے ہیں، گریڈ 22 میں ترقی کے لیے بھی ان کی خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کرنا فائدہ مند ہوگا۔وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ سندھ میں تعینات افسران کو حال ہی میں گریڈ 21 میں ترقیاں دی گئی ہیں، ان ترقیوں کے بعد سندھ میں گریڈ 21 کے ایک افسر تعداد سے زیادہ ہے، وفاق اسی لیے غلام نبی میمن کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے۔دوسری جانب ذرائع بتاتے ہیں کہ آئی جی گلگت بلتستان جلد ریٹائر ہو رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں