میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تین دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے

تین دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز 3 دن کی بندش کے بعدکھل گئے ،گیس کے حصول کے لیے شہر بھر میں سی این جی اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں ، رکشوں اور بسوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔شہر قائد میں 3 روز سی این جی کی بندش کے بعد اچانک جمعہ کی رات 11 بجے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد پرائیویٹ گاڑیوں اور رکشہ، ٹیکسی کے ڈرائیور گیس بھروانے کے لئے قطار بناکر اپنی باری کا انتظار کرتے رہے ۔سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی عدم فراہمی سے متعلق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کی گئی تھی۔دوسری جانب سی این جی بند ہونے کی وجہ سے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی کمی واقع ہوئی، اس صورتحال میں شہریوں نے مجبوراً بس کی چھتوں پر سفر کیا یا پھر اضافی کرایہ دے کر رکشہ یا ٹیکسی میں سفر کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں