میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹام کروز فلموں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے خلاف

ٹام کروز فلموں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے خلاف

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۹ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ہالی ووڈ کے معروف اے لسٹ اداکار اور ایکشن ہیرو ٹام کروز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ٹیلی ویڑن اور فلموں میں بڑھتی ہوئی موجودگی کے خلاف موقف اپنایا ہے۔ کئی ہٹ فلموں میں کام کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت کے حامل 61 سالہ ٹام کروز کی جانب سے اچانک اور حیرت انگیز اقدام اس وقت سامنے آیا جب اسکرین ایکٹرز گلڈ امریکن فیڈریشن آف ٹیلی ویژن اینڈ ریڈیو آرٹسٹس اور الائنس آف موشن پکچر اینڈ ٹیلیویژن پروڈیوسرز کے درمیان زوم پر بات چیت جاری تھی۔ ہالی ووڈ رپورٹرز کے مطابق اس دوران ٹام کروز نے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ ٹام کروز نے اس موقع پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ٹیلی ویژن اور فلموں میں بڑھتی ہوئی موجودگی کے خلاف موقف اپنایا۔ یاد رہے کہ ہڑتال کرنے والے اداکار اور اسکرین رائٹرز اور دیگر شعبوں کے افراد ہالی ووڈ فلموں اور ٹیلیویژن پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے خلاف اور معقول معاوضے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس ہڑتال کی اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ 60 برسوں میں پہلی بار اداکار اور اسکرین رائٹرز متحد ہوکر بہتر حالات کار کے لیے نکلے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں