میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خان ریفرنس ، احتساب عدالت نے نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا

توشہ خان ریفرنس ، احتساب عدالت نے نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میںنیب کے گواہ کلیم شہزاد، محمد خلیل اور محمد ناصر خان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت (آج) جمعرات تک ملتوی کردی کر دی ۔ بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔فاروق ایچ نائیک اور نیب پراسیکوٹرز سردار مظفر عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ آصف زرداری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ میں ڈے ٹو ڈے سماعت ہو رہی ہے ۔میری گزارش ہے 7 جنوری تک سماعت ملتوی کی جائے ۔نئب کے پراسیکیوٹر بولے کہ اگر یہ جرح نہیں کرتے تو ہم مزید گواہوں کے بیانات قلمبند کروا لیتے ہیں۔ جج سید اصغر علی نے ریمارکس دیئے کہ 2 سے 3 گواہوں کو بلا لیں ان کے بیانات قلمبند کر لیںنگے ۔عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی جرح کیلئے وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں