میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلشن زون 2 کرپٹ مافیا نے غیرقانونی تعمیرات کا مورچہ لگا لیا

گلشن زون 2 کرپٹ مافیا نے غیرقانونی تعمیرات کا مورچہ لگا لیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

( رپورٹ :جوہر مجید شاہ ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی گلشن زون 2 غیرقانونی تعمیرات کا دھندا دھڑلے سے جاری نام چین ” ڈائریکٹر ” عمیر مقبول کرپشن و بدعنوانی کے مقبول ہیرو ” جاری دھندوں سے دامن چھڑانے پر تیار نہیں، گلشن زون 2 رہائشی پلاٹ پر تجارتی بنیادوں پر غیرقانونی تعمیرات کی ہنگامہ خیز نمائش جاری، پلاٹ نمبر 650 پی آئی بی کالونی گراؤنڈ پلس ٹو 6 دکانوں کے ساتھ تھرڈ تیسرے فلور کی تیاریاں شروع، جبکہ دوسری طرف پلاٹ نمبر 64 اقبال کالونی متصل پی آئی بی کالونی گراؤنڈ پلس تھری کے بعد چوتھے فلور کی چھت کی تیاری بلاخوف و خطر جاری ہے۔ ادھر انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی / ادارتی / علاقائی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مذکورہ بالا عمارت میں محض 2 فلور کی اجازت مروجہ نافذ العمل قاعدے / قوانین کے تحت کی گئی، مگر ادارتی مافیا نے اپنے حاصل شدہ ریاستی و ادارتی اختیارات کا صریحاً غیرقانونی استعمال کرتے ہوئے بلڈر مافیا سے بھاری ڈیل کرتے ہوئے لاکھوں / کروڑوں وصول کئے اور خلاف ضابطہ تعمیرات کیلئے گرین سگنل جاری کیا، اس خلاف ضابطہ تعمیرات کے مرتکب افسران و اہلکاروں نے معزز اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ سمیت ریاستی / ادارتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے دھجیاں اُڑا دیں۔ واضح رہے موجودہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آشکار داور نے ادارے کی کرپٹ و بدعنوان مافیا کے خلاف صف بندی کرتے ہوئے مورچہ لگا رکھا ہے اور خود مورچہ زن ہیں۔ انہوں نے نہ صرف غیرقانونی تعمیراتی مافیا کے خلاف محاذ سنبھال رکھا ہے بلکہ ادارتی مافیا اور نمائشی توڑ پھوڑ / ڈیمالیشن کی مافیا کو بھی سبق یاد کرا دیا۔ اس تمام قانونی کارروائی اور ضابطے میں انکے ہمراہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تھانے کے اسٹیشن ہیڈ آفیسر ” معین ” اور انکی ٹیم ڈی جی ایس بی سی کے ساتھ فرنٹ لائن پر بطور فرنٹ مین کھلاڑیوں کے اپنے فرائض منصبی خوب نبھا رہے ہیں۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں