میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سہ ملکی سیریز، پاکستان کے ہاتھوں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست 

سہ ملکی سیریز، پاکستان کے ہاتھوں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست 

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

بہترین سنچری اسکور کرنے پر سلمان علی آغا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا

شاہین شاہ آفریدی نے زبردست بالنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

 

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے ٹرائی سیریز کے افتتاحی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 37رنز سے شکست دے کر سیریز میں فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔

اتوارکوراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سی ملکی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی طرف سے وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ نے اپنے ون ڈے کیریئر کا ڈیبیو کیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49اعشاریہ 5اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 305رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90گیندوں پر 10چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 107رنز کی برجستہ اور شاندار اننگز کھیلی،

جبکہ دیگر بیٹرز میں بابر اعظم 45، ڈیبیو کرنے والے سعد بیگ 39، حسن نواز 37، عرفات منہاس 18، فخر زمان 16، شاہین شاہ آفریدی 13 ناٹ آئوٹ، صائم ایوب 7، فہیم اشرف 6 رنز بنا سکے جبکہ نسیم شاہ اور حارث رف بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔

سری لنکا کی طرف سے ایشان ملنگا نے 4، اسیتھا فرنینڈو نے 3 اور دلشان مدوشانکا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم قومی بالرز کی نپی تلی بالنگ کے سامنے 48 اعشاریہ 1 اوورز میں 268 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے رتھنائیکے 79اور جانیتھ لیانگے 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کامینڈو مینڈس 44، داسن شناکا 28، اوشکا فرنینڈو 18، کوشال مینڈس 18، اسیتھا فرنینڈو 7، سہان آراچیکے 3، ایشان ملنگا 2 اور کولمباگے 1 رن بنا کر آئوٹ ہوئے، جبکہ مدوشانکا 1 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے زبردست بالنگ کرتے ہوئے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، البتہ عرفات منہاس اور صائم ایوب کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ بہترین سنچری اسکور کرنے پر سلمان علی آغا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں