میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی پی 206 خانیوال ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کوشکست، ن لیگ اپنی نشست بچانے میں کامیاب

پی پی 206 خانیوال ضمنی الیکشن ،پی ٹی آئی کوشکست، ن لیگ اپنی نشست بچانے میں کامیاب

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پی پی 206 خانیوال ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوارکوشکست ہوگئی جبکہ ن لیگ امیدوارنے میدان مارلیا ، 150 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے۔ تفصیلات کے پنجاب کے حلقہ پی پی 206 خانیوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 183 میں سے 150 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج مرتب کیے جا چکے۔150 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں مسلم لیگ ن کے رانا محمد سلیم 35 ہزار سے زائد ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ تحریک انصاف کی نورین نشاط 25 ہزار ووٹ حاصل کر سکی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید واثق 6 ہزار اور تحریک لبیک کے شیخ محمد اکمل 4 ہزار ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔ اس سے قبل ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، اور شام 5 بجے تک جاری رہا، حلقے میں 183 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، پولنگ کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار 698 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، پولنگ سٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکاروں نے بھی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔دوسری جانب خانیوال کے حلقہ پی پی 206 کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ الیکشن میں تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا اور مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم مدمقابل ہیں۔ الیکشن کیلئے پولنگ کے دوران جب انتخابی امیدوار نورین نشاط ڈاہا ووٹ کاسٹ کرنے آئیں تو پی ٹی آئی امیدوارنورین نشاط ڈاہا نے اپنا ووٹ شو کرنے پر ضائع کردیا۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے پولنگ اور انتظامی امور سے متعلق ہدایات جاری کی تھیں کہ پری زائیڈنگ ا?فیسر ریٹرننگ ا?فیسر سے پولنگ بیگ وصول کرے گا، پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار پریذائیڈنگ افسران کو سکیورٹی فراہم کریں گے، سکیورٹی اہلکار انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک پولنگ سٹاف کے ہمراہ رہیں گے، حلقے میں کل 183 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پریذائیڈنگ افسران پولنگ کے دن فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن ا?ن رکھیں گے، پریذائیڈنگ افسران پولنگ ایجنٹس کے سامنے فارم 45 کی تصویر لیں گے، پریذائیڈنگ افسران فوراً فارم ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ کریں گے، انٹرنیٹ کی سہولت نہ پر پریذائیڈنگ افسر فوراً ریٹرنگ افسر کے دفتر پہنچ کر فارم جمع کرایں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں