بابر اعظم کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل
جرات ڈیسک
اتوار, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم پاکستان کی جانب سے 16 ہزار رنز بنانے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے۔ بابراعظم نے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی20 کرکٹ میں 16 ہزار رنز سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشنل سیریز کے پہلے میچ میں مکمل کیے۔ بابراعظم نے اس میچ میں 57 گیندوں پر 45 رنز کی باری کھیلی اور اس دوران 6 چوکے لگائے۔ 16 ہزار یا اس سے زائد رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی اس فہرست میں پہلے نمبر پر انضمام الحق ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر میں 20 ہزار 521 انٹرنیشنل رنز اسکور کیے ہیں۔دوسرے نمبر پر 17 ہزار 790رنز کے ساتھ یونس خان، تیسرے نمبر پر 17 ہزار 134 رنز کے ساتھ محمد یوسف ہیں۔ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر 16 ہزار 213 رنز کے ساتھ لیجنڈری بیٹر جاوید میاں داد ہیں۔ بابراعظم کے رنز کی مجموعی تعداد 16ہزار 38 ہوگئی ہے۔


