میر رضا کیس کی سیل بند رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو موصول
جرات ڈیسک
اتوار, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
رپورٹ کابینہ اجلاس میں کھولی جائے گی، عمل درآمد سے متعلق حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی، ترجمان
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو میر رضا کیس کی سیل بند رپورٹ موصول ہوگئی ہے، جسے سندھ کابینہ کے اجلاس میں کھول کر پیش کیا جائے گا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رپورٹ پر عمل درآمد سے متعلق حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔ اس سلسلے میں سندھ کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس میں سیل بند رپورٹ پیش کی جائے گی۔


