امریکا کا ایران سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرنے کی قابل تصدیق ضمانت کا مطالبہ
شیئر کریں
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں بعض پہلوئوں سے فیصلہ کن کامیابی حاصل کر چکا ہے اور ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کردیا گیا ہے، تاہم واشنگٹن اب تہران سے طویل مدت کے لیے قابل تصدیق ضمانت چاہتا ہے کہ وہ اپنا جوہری پروگرام دوبارہ بحال نہیں کرے گا۔
جے ڈی وینس نے سی بی ایس نیوز کے زیر اہتمام ایک عوامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ ایران آئندہ برسوں میں دوبارہ جوہری ہتھیار بنانے یا یورینیم افزودگی کی صلاحیت بحال کرنے کی کوشش نہ کرے۔امریکی نائب صدر نے سوال اٹھایا کہ آیا ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ انتظامیہ کے بعد، پانچ سال گزرنے پر، ایران دوبارہ جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ یا یورینیم افزودگی کی صلاحیت قائم کرنے کی کوشش کرسکتا ہے؟ ان کے مطابق امریکا ایران سے ایسی طویل مدتی یقین دہانی چاہتا ہے جس کی تصدیق بھی کی جاسکے۔


