میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

سہیل آفریدی، مینا آفریدی اور شفیع اللّٰہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے
عدالت نے متعدد بار طلب کیا لیکن ملزمان اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش نہیں ہوئے

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ سمیت 2 صوبائی وزراء کے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی ہے۔اے ٹی سی اسلام آباد کے مطابق سہیل آفریدی، مینا آفریدی اور شفیع اللّٰہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔عدالت نے متعدد بار طلب کیا لیکن ملزمان اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں