میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردی کی آڑ میں پاکستان کے وسائل پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، مولانا فضل الرحمان

دہشت گردی کی آڑ میں پاکستان کے وسائل پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، مولانا فضل الرحمان

جرات ڈیسک
منگل, ۳ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

عوام کے سیاسی، جمہوری، معاشی اور معدنی حقوق کے تحفظ کے لیے جے یو آئی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، مانسہرہ میں خطاب

 

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی آڑ میں چھپ کر پاکستان کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عالمی قوت ہو یا ملک کے اندر کی قوت ہو، عوام کے حقوق اس طرح آسانی سے ہضم نہیں کرنے دیں گے۔

عوام کے سیاسی جمہوری معاشی اور معدنی وسائل پرڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف جمیعت علمائے اسلام کی آواز عوام کی آواز کے ساتھ گونجے گی۔ان خیالات کا اظہار مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز مانسہرہ میں جمیعت علمائے اسلام کے شمولیتی جلسہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا۔

ناجائز عالمی قوتوں کو پاکستان کی سرزمین پر بٹھانا اور ان کی ناجائز پالیسیاں انہیں کسی قیمت پر بھی منظور نہیں ہیں.انہوں نے کہا ہمارے پاس ٹیکنالوجی وسائل اور اللہ کا نظام موجود ہے اللہ نے کسی کو ایک صلاحیت اور کسی کو دوسری صلاحیت سے نوازا ہے۔

مختلف صلاحیتوں سے مالامال انسانی معاشرہ ایک دوسرے کو مسخر کرنے اور ایک دوسرے کی ضرورت پوری کرنے کا ذریعہ ہے .انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو اپنے اور ہمارے حصص کا علم ہونا چاہیے۔

دہشتگردی کی آڑ میں چھپ کر پاکستان کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی طاقت کے استعمال اور اپریشنز کے باوجود بھی دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جا سکا۔دہشت گردی کی اڑ میں منفی ایجنڈے کو کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونا دیا جائے گا۔

حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ عوام کے دلوں میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کو دور کریں۔اس کے جواب میں الزام تراشی اور کردار کشیاں کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا سڑکوں پر نکلنے اور قربانیاں دینے کا وقت ا چکا ہے اور اب وہ دوسری پارٹیوں کی طرح بلوں میں گھس کر اور خاموش ہو کر نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کے باسی ہیں اور ہماری رگوں میں یہ مٹی اور اس کی ناموس اور عزت بہہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سابقہ انتخابات کو بھی تسلیم نہیں کیا اور ائندہ بھی لڑنے کی ہمت رکھتے ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں