میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آبنائے ہرمز میں کشیدگی ،کمی کے بجائے شدت میں مزید اضافہ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی ،کمی کے بجائے شدت میں مزید اضافہ

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

جب معاملات طے ہونے لگتے ہیں امریکا فوجی مہم شروع کرکے اسے تباہ کردیتا ہے
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے اس عمل کو بھونڈی حکمت عملی قرار دیا،ٹوئٹ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی تازہ ٹوئٹ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کی حدت میں کسی کمی کے بجائے شدت میں مزید اضافے کا اشارہ دے رہی ہے۔انھوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ جب بھی سفارتی طریقے سے معاملات حل کی جانب بڑھتے ہیں تو عین اسی موقع پر امریکا خطرناک فوجی مہم جوئی شروع کردیتا ہے۔’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے اس عمل کو بھونڈی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ آیا یہ کسی تخریب کار (اسرائیل) کی کارستانی ہے جو ایک بار پھر امریکی صدر کو ایک نئی دلدل میں دھکیل رہی ہے؟ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ وجہ کچھ بھی ہو نتیجہ ہمیشہ ایک ہی رہے گا اور وہ یہ کہ ایرانی کبھی دباؤ کے آگے جھکتے نہیں ہیں۔عباس عراقچی نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے جاری کی گئی ایران کے میزائل ذخائر سے متعلق رپورٹ کو بھی مسترد کردیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ہمارے میزائل کے ذخائر اور لانچرز کی صلاحیت 31 مارچ کے مقابلے میں 75 فیصد نہیں بلکہ 120 فیصد ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں