میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی سی سی کا ون ڈے ورلڈکپ کا فارمیٹ تبدیل کرنے پر غور شروع

آئی سی سی کا ون ڈے ورلڈکپ کا فارمیٹ تبدیل کرنے پر غور شروع

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۵ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 14 سے کم کر کے 12 کرنے کی تجاویز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈکپ کا فارمیٹ تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 14 سے کم کر کے 12 کرنے کی تجاویز ہے، 2027ء کے ورلڈکپ میں سپر سیون مرحلہ متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹس کے فارمیٹ میں تبدیلی سے پاک بھارت روایتی ٹاکرے مزید بڑھ جائیں گے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو مزید سنسنی خیز بنانے کیلئے سیمی فائنلز شامل کرنے کی بھی تجویز ہے، مڈل رینکڈ ٹیموں میں ٹیسٹ کرکٹ کا جوش بڑھانے کے لیے سیمی فائنل کا فارمولا زیرِ غور ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کو سپر ٹین میں تبدیل کرنے کا جائزہ لے رہی ہے، فٹ بال کی طرز پر اب کرکٹ میں بھی ورلڈ کلب ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کروانے کی تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب مستقبل میں باہمی سیریز کے بجائے چار ملکی منی ٹورنامنٹس کروائے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں