میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
ویرات کوہلی بھی چیمپیئنز ٹرافی کے پاکستانی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے مداح بن گئے

ویرات کوہلی بھی چیمپیئنز ٹرافی کے پاکستانی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے مداح بن گئے

منتظم
هفته, ۱۷ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں


پاکستان کی کارکردگی میں یکسر تبدیلی نے انہیں بھی بہت متاثر کیا ہے ٗ بھارتی کپتان
پاکستان کے خلاف میچ کو ہر گز آسان نہیں لے سکتے ٗ بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترینگے ٗ میڈیا سے گفتگو
اوول (ویب ڈیسک) بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی چیمپیئنز ٹرافی کے پاکستانی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے مداح بن گئے ہیں اور انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان کی کارکردگی میں یکسر تبدیلی نے انہیں بھی بہت متاثر کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہاکہ پاکستان کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں فتح کا اس میچ سے کوئی تعلق ہے ٗہم اس میچ کو ہرگز آسان نہیں لے سکتے ہیں کیونکہ ہم نے اس ایونٹ میں چند اہم اپ سیٹ ہوتے دیکھے ہیں اور ہم اس فائنل میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔اس موقع پر انہوں نے ایونٹ کے پہلے میچ میں بدترین شکست کے بعد لگاتار تین کامیابیاں حاصل کر کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر تعجب کا اظہار کیا۔انہوںنے کہاہ میں پاکستان کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں، ان کو اس بات کا سہرا جاتا ہے کہ انہوں نے چیزوں کو یکسر بدل کر رکھ دیا ٗان ٹیموں کو شکست دی جو ان کے مقابلے میں بہت مضبوط نظر آ رہی تھیں۔بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستان جس طرح بحیثیت ٹیم گراؤنڈ میں کارکردگی دکھا رہا ہے اس سے ان میں ایک یقین نظر آ رہا ہے لیکن ہم اس بارے میں زیادہ نہیں سوچیں گے اور وہی کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے جو ہم نے اب تک کھیلا ہے اور ان کی خامیوں اور خوبیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بنائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں فائنل میچ کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دینا چاہتا لیکن ہم اس میچ کو ہرگز آسان نہیں لیں گے اور میچ کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں