میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بابر اعظم کی کپتانی کیسے گئی! ذکاء اشرف کی آڈیو کال سامنے آ گئی

بابر اعظم کی کپتانی کیسے گئی! ذکاء اشرف کی آڈیو کال سامنے آ گئی

جرات ڈیسک
منگل, ۱۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے سے متعلق مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر(ایکس) پر ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد بابراعظم کی کپتانی چھوڑنے سے متعلق اور شاہین کو محدود فارمیٹ میں قیادت کے فرائض سونپنے پر ایک نا معلوم خاتون سے گفتگو کر رہے ہیں۔ ذکا اشرف کو بابراعظم کی کپتانی سے متعلق کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ انہیں دو فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کیلئے کہا گیا تھا جس پر بابر نے جواب دیا کہ میں فیملی سے مشورہ کرکے بتاؤں گا لیکن فیملی کے بجائے انہوں نے طلحہ (نامی) پلئیر ایجنٹ سے بات کی اور بعد ازاں تینوں فارمیٹ سے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلئیر ایجنٹ نے ٹیم کے 8 کھلاڑیوں کو گھیرا ہوا ہے، اس کے کھلاڑیوں کے ساتھ فیملی ٹرم ہیں۔ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ بابراعظم نے ٹیسٹ کی کپتانی لینے سے انکار کیا تو اس وقت ہمارے پاس پلان بی تیار تھا ہم نے شان مسعود کو کپتانی دے دی اور شاہین کو ٹی20 فارمیٹ میں قیادت کے فرائض سونپے۔ اس موقع پر نامعلوم خاتون نے کہا کہ شاہین بھی تو اپنے سُسر شاہد آفریدی کے کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی بابر اعظم کے ساتھ دوستی کی وجہ سے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں