میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجھے اختیار نہیں، کام کی آزادی چاہیے،یونس خان کا پی سی بی کو پیغام

مجھے اختیار نہیں، کام کی آزادی چاہیے،یونس خان کا پی سی بی کو پیغام

جرات ڈیسک
اتوار, ۲ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

مجھے کوئی پاور نہیں چاہیے، میں دنیا کا مالک نہیں بننا چاہتا،سابق کپتان

پاور یا پیکیج سے زیادہ میرے لیے کام کی آزادی اور ڈیلیوری اہم ہے، گفتگو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ مجھے کوئی پاور نہیں چاہیے، میں دنیا کا مالک نہیں بننا چاہتا، پاور یا پیکیج سے زیادہ میرے لیے کام کی آزادی اور ڈیلیوری اہم ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ ٹیم میں جو سب سے کمزور پوزیشن پر ہو، میں ہمیشہ اس کے پیکیج کی بات کرتا ہوں۔سابق کپتان نے کہا کہ چئرمین پی سی بی کو ہمیشہ کہا ہے مجھے رول دیں تو کام کرنے کا پورا موقع دیں، پاکستان کرکٹ میں واپسی ممکن ہے، لیکن اس کے لیے کھلاڑیوں کو ذمہ داری نبھانی ہوگی۔یونس خان نے کہا کہ 2003 ورلڈ کپ کے بعد بھی سینئر کھلاڑیوں کے جانے پر ہم نے ذمہ داری اٹھائی تھی، اگر کھلاڑی بڑا سوچیں گے تو نتائج بھی بڑے اور مثبت آئیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں