میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وٹامن ڈی کی کمی ظاہر والی چھ علامات

وٹامن ڈی کی کمی ظاہر والی چھ علامات

جرات ڈیسک
پیر, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ہمارا جسم مخصوص وٹامن اور عناصر پر انحصار کرتا ہے تاکہ باقاعدگی کے ساتھ وظائف انجام دے سکے۔ ان وٹامنز میں وٹامن ڈی ایک ایسا جز ہے جو مچھلی، سرخ گوشت اور انڈوں میں پایا جاتا ہے۔ تاہم، وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار سورج کی روشنی سے ہی حاصل کی جاتی ہے۔ صحت کی ماہر کلیئر بارنز نے ایسی چھ علامات بتائیں ہیں جن سے وٹامن ڈی میں کمی کے متعلق پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس مسئلے سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں اکثر افراد میں وٹامن ڈی کی کمی علامات نہیں دِکھتی وہیں بہت سے افراد میں بہت سی علامات واضح بھی ہوسکتی ہیں جو اس کی کمی کی نشان دہی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان علامات میں تھکان، خراب مزاج، ہڈی اور پٹھوں میں درد، ہاضمے کے مسائل، اکثر بیماری کا احساس اور منہ کی خراب صحت شامل ہیں۔کلیئر بارنز کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بڑی عمر کے افراد میں 50 فی صد سے زیادہ کی تعداد وٹامن ڈی کی کمی میں مبتلا ہے جبکہ 16 فی صد افراد میں موسم سرما اور بہار میں وٹامن ڈی کی شدید کمی واقع ہوجاتی ہے۔کلیئر نے وٹامن ڈی کی مقدار میں کمی سے بچنے کے لیے غذاؤں کے متعلق بھی بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اومیگا-3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور مچھلیاں وٹامن ڈی کا ذخیرہ رکھتی ہے جبکہ جگر، مکھن، انڈے کی زردی اور مشروم بھی اپنے اندر وٹامن ڈی اچھی خاصی مقدار رکھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں