میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ اجلاس ،قائد حزب اختلاف اور وزیرقانون میں لفظی گولہ باری

سینیٹ اجلاس ،قائد حزب اختلاف اور وزیرقانون میں لفظی گولہ باری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سینیٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف پی ٹی آئی سینیٹر شہزاد وسیم اور وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ میں شدید لفظی گولہ باری ہوئی۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ حکومت کے پاس آڈیو، ویڈیو کے سوا کچھ نہیں ہے ، یہ لوگ عمران خان کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، موجودہ حکمرانوں نے اپنے کیسز معاف کرالئے اور عوام مہنگائی کی صورت میں قیمت ادا کرر ہے ہیں۔شہزاد وسیم نے کہا کہ زرمبادلہ بدترین صورتحال سے دوچار ہوچکے ہیں، حکومت کی وجہ سے دنیا امداد دینے کو بھی تیار نہیں، عوام پر 170ارب کا ٹیکس لاد دیا گیا لیکن آئی ایم ایف سے معاہدے کا کچھ پتا نہیں،65 روپے کلو والا پیاز 250روپے ، 50روپے کلو والا ٹماٹر آج 130روپے کلو ہو گیا ہے ، غریب عوام کا صحت کارڈ بند کردیا گیا، اب حکومت کس منہ سے عوام سے اب بھی قربانی کا کہتی ہے ۔شہزاد وسیم کے جواب میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار پچھلی حکومت ہے ، اپوزیشن بتائے آئی ایم ایف سے معاہدہ کس نے کیا؟ تیل اور بجلی کا ظالمانہ معاہدہ کس نے کیا تھا؟ تھوڑا سا اپنے گریبان میں بھی جھانکیں، کاش یہ تقاریر کرتے ہوئے 4سال پیچھے بھی جائیں۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ایک شخص ملک معیشت کا بیڑہ غرق کرکے اب ٹانگ باندھ کر گھر بیٹھ گیا ہے ، جیل بھرو تحریک کے اعلان کے بعد حفاظتی ضمانت کیلئے بھونچال آگیا ہے ، جیل صرف دوسروں کے بچے بچیوں کیلئے ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں