میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دفعہ 144 کی خلاف ورزی: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع

دفعہ 144 کی خلاف ورزی: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع

جرات ڈیسک
منگل, ۲۷ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ منگل کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان لاہور میں ہیں جس کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے اس لیے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے،عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہے اور عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں