میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میر رضا قتل کیس، تفتیشی ٹیم میں غلام نبی آفریدی کی شمولیت پر تحفظات

میر رضا قتل کیس، تفتیشی ٹیم میں غلام نبی آفریدی کی شمولیت پر تحفظات

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۶ اگست ۲۰۲۶

شیئر کریں

امید ہے کہ ڈی آئی جی عامر فاروقی اس معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس کی تفتیش میں کسی قسم کا تنازع پیدا نہیں ہونے دیں گے، وکیل مقتول

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میر رضا علی قتل کیس میں تفتیشی ٹیم میں ایس ایچ او شاہ لطیف انسپکٹر غلام نبی آفریدی کی شمولیت پر مقتول کے وکیل جبران ناصر نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

جبران ناصر نے کہا ہے کہ تفتیشی ٹیم میں غلام نبی آفریدی کو شامل کرنے پر تحفظات ہیں، جس کے حوالے سے ڈی آئی جی عامر فاروقی کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلام نبی آفریدی کی سروس بک موجود ہے، جس سے ان کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ ڈی آئی جی عامر فاروقی کو تفتیشی ٹیم تشکیل دینے کا اختیار حاصل ہے، تاہم کسی ایسے رکن کی شمولیت پر تحفظات پیدا ہوں تو ان کا اظہار کرنا ضروری ہے۔

امید ہے کہ ڈی آئی جی عامر فاروقی اس معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیس کی تفتیش میں کسی قسم کا تنازع پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ جبران ناصر نے کہا کہ پولیس کی موجودہ تفتیشی ٹیم سے توقع ہے کہ وہ قانون کی عملداری کو یقینی بنائے گی۔

مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے سراج الدین لاشاری، محمد علی اور ڈی ایس پی حنیف خان کے نام تجویز کیے گئے تھے اور یہ تینوں افسران تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہل خانہ کو میر رضا قتل کیس میں شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات درکار ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ قتل میں ملوث تمام افراد کو زندہ گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

جبران ناصرنے کہاکہ اصل کرداروں اور قتل کے محرکات تک پہنچنا سب سے زیادہ اہم ہے، امید ہے ڈی آئی جی عامر فاروقی کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اور حقائق سامنے لائے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں