میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کاسورج بدستورسوانیزے پر،عوام کودن میں تارے نظرآنے لگے

مہنگائی کاسورج بدستورسوانیزے پر،عوام کودن میں تارے نظرآنے لگے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 4.13 فیصد اضافہ ہوا ، سالانہ بنیادوں پر حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح 27.13 فیصد سے بڑھ کر دوبارہ 30.68 فیصد ہوگئی اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ 14 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے نمک کی قیمتوں میں 2.57 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 1.04 فیصد، چائے کی پتی کی قیمتوں میں 1.89 فیصد، تازہ دودھ کی قیمتوں میں 1.23 فیصد، ایری سکس چاول کی قیمتوں میں 1.24 فیصد، آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں 1.31 فیصد، بجلی کی قیمت میں 89.34 فیصد اور انرجی سیور کی قیمتوں میں 1.57 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آلو کی قیمت میں 0.47 فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں 3.37 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں 0.72 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 2.50فیصد، دال چنا کی قیمت میں 1.35 فیصد، دال ماش کی قیمت میں 0.84فیصد، چکن کی قیمت میں 1.86 فیصد اور پیاز کی قیمت میں 2.97 فیصد کمی واقع ہوئی۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا، گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 26.70 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 28.47 فیصد اضافہ ہوا۔اسی طرح 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 30.35 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 31.48 فیصد رہی جب کہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 31.77 فیصد رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں