میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این ایف سی فارمولے میں آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد

این ایف سی فارمولے میں آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)کا نیشنل فائنانس کمیشن (این ایف سی)فارمولے میں تبدیلی کا مطالبہ مستر کردیا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کردیا گیا ہے، این ایف سی پر خلاف آئین کوئی تجویز منظور نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے حصے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا تھا، وفاق کے محصولات بہتر بنانے کیلیے متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایف سی پر ترامیم کا مطالبہ آئی ایم ایف پہلے بھی کرتا رہا ہے، این ایف سی کے تحت صوبوں کا حصہ کم نہیں ہو سکتا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ این ایف سی کے اخراجات میں وفاق اور صوبے مل کر نئی حکمت عملی بنا سکتے ہیں، وفاق اور صوبوں میں بجلی نقصانات مشترکہ طور پر برداشت کرنے کی حکمت عملی بنائی جا سکتی ہے۔سیکیورٹی سے متعلق اخراجات پر بھی مشترکہ حکمت عملی بنائی جا سکتی ہے، جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اخراجات پر بھی مشترکہ حکمت عملی بنائی جا سکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں