میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میئر کراچی کا تحفہ، نیب زدہ ماہر زراعت کو بلدیہ میں چیف انجینئرکا عہدہ تقویض

میئر کراچی کا تحفہ، نیب زدہ ماہر زراعت کو بلدیہ میں چیف انجینئرکا عہدہ تقویض

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ/ جوہر مجید شاہ) میئر مرتضی وہاب نے کراچی کو تحفہ دیتے ہوئے تعمیراتی امور کے لیے نیب زدہ ماہر ذراعت کو چیف انجینئر کی نشست پر تعینات کردیا ہے ،موصوف پر کروڑوں روپے کی بدعنوانیوں کے نا صرف سنگین الزامات ہیں بلکہ نیب سے ضمانت پر ہونے کے بعد دوبارہ سے اپنی روش پر قائم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی میں چیف انجینئرکا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، کراچی کی تعمیر وترقی اسی شعبے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ، میئر کراچی مرتضی وہاب اس اہم نشست پر اپنے چہیتے ملازم طارق مغل کو بطورچیف انجینئر مقرر کیا ہے ، جو کہ بنیادی طور پر ماہر شعبہ زراعت ہیں ، ذرائع کے مطابق طارق مغل ضلعی بلدیات میں بطور ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر تعینات رہ چکے ہیں ، بلدیہ غربی اور شرقی میں سینکڑوں جعلی کوٹیشن کی مد میں کروڑوں خرد برد کرکے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا چکے ہیں ، ملیر ٹاؤن میں پیٹرول ڈیزل کی مد میں12 کروڑ روپے خرد برد کاالزام ہے ، مؤصوف کے خلاف نیب ریفرنس داخل ہے ، جس میں تاحال ضمانت پر ہیں ، اس کے باوجود میئرکراچی کا یہ اقدام بلدیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں