میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات سندھ کایوٹرن ،کراچی میں ایڈمنسٹریٹرکی تقرری کاحکم اگلے ہی دن واپس لے لیاگیا

محکمہ بلدیات سندھ کایوٹرن ،کراچی میں ایڈمنسٹریٹرکی تقرری کاحکم اگلے ہی دن واپس لے لیاگیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ بلدیات سندھ(بورڈ) کا ایک اور یوٹرن، کراچی میں ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کا حکم لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ایک دن میں واپس لے لیا،کورنگی، غربی اور سینٹرل کے ایڈمنسٹریٹرز ایک دن میں ہی فارغ ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق لوکل گورنمنٹ سندھ (بورڈ) میں حکم جاری کرکے نوٹیفکیشن واپس لینے کی روایت قائم ہوچکی ہے، کئی بار افسران کی معطلی اور بحالی، ملازمین کی اسکروٹنی نجی کمپنی کے ذریعے کرنے کاحکم جاری کرکے واپس لیا گیاتھا اور لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ایک بار پھر ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کا حکم واپس لے لیا ہے، لوکل گورنمنٹ سندھ (بورڈ) نے 2 دن پہلے گریڈ 18 کے افسر سید محمد علی زیدی کو ضلع میونسپل کارپوریشن کورنگی،گریڈ 19کے افسر نازش رضا زیدی کو ضلع میونسپل کارپوریشن غربی اورگریڈ 19 کے افسر محمد فہیم خان کو ضلع میونسپل کارپوریشن سینٹرل کا ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیا، اس کے علاوہ سکھر ضلع کی تحصیل پنوعاقل میں بھی اعجاز ملاح کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا تھا ۔ لوکل گورنمنٹ سندھ (بورڈ) نے کراچی کے ضلع کورنگی، غربی اور سینٹرل سمیت سندھ کی یونین کائونسلز میں تعینات کئے گئے ایڈمنسٹریٹرز کو ایک دن بعد فارغ کردیا ہے، ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، لوکل گورنمنٹ سندھ (بورڈ) نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ،وزیربلدیات سید ناصر شاہ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سید نجم احمد شاہ اور دیگر افسران کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں