میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں (آج) مزید چار میچز کھیلے جائینگے

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں (آج) مزید چار میچز کھیلے جائینگے

منتظم
هفته, ۱۵ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گی
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں (آج) ہفتہ کو مزید چار میچز کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، اسی دن کا تیسرا میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا میچ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا ان چار میچوں کے بعد میگا ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ شروع ہوجائیگا۔ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی میگا ایونٹ میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور اسے مسلسل چھ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے پاکستانی ٹیم اپنا ساتواں اور آخری ون ڈے میچ (کل) سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 18 جولائی کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 20 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ عالمی کپ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 23 جولائی کو کھیلا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں