میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کپتان بابراعظم نے سال 2022ء کے یادگار لمحات شیئر کر دیے

کپتان بابراعظم نے سال 2022ء کے یادگار لمحات شیئر کر دیے

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور: (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دینا یادگار لمحہ تھا۔کپتان بابر اعظم نے سال 2022ء کے یادگار لمحات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 2022ئ￿ میں کے دو یادگار لمحات ایشیائ￿ کپ میں بھارت کو شکست دینا اور سری لنکا میں ریکارڈ ٹیسٹ ہدف حاصل کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ سال 2022ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے وائٹ بال کرکٹ میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ریڈ بال کرکٹ میں ہم زیادہ کامیابیاں نہیں سمیٹ سکے، اس سال پاکستان نے دنیائے کرکٹ کی 3 بہترین ٹیسٹ ٹیموں کی میزبانی کی۔بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا میں ریکارڈ ٹیسٹ ہدف حاصل کرنا بھی یادگار لمحہ ہے، مشکل پچ پر دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق نے 160رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی لیکن مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں توقعات کے مطابق نہیں کھیل سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں