میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نون لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب

نون لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب

جرات ڈیسک
هفته, ۱۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس آئندہ ہفتے  طلب کر لیا جس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے نئے عہدیداروں کا چناؤ کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے میں ہوگا۔ مریم نواز کی وطن روانگی سے قبل ہونے والے اجلاس میں سی ای سی کے نئے عہدیداروں کا چناؤ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیوں کے انتخابات میں امیدواروں کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دیگر سیاسی امور بھی زیر بحث آئیں گے اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں