میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دولت میں 2500کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

دولت میں 2500کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم کنگ پر کام کر رہے ہیں، جو 24 دسمبر 2026 کو ریلیز ہوگی

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی ہونے کے باوجود بھی وہ بھارت کے امیر ترین اداکار برقرا ہیں۔ہورون انڈیا کی دولت مندوں کی فہرست برائے 2026 کے مطابق کنگ خان کی دولت کی مجموعی مالیت گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 2490 کروڑ روپے کم ہو کر اب 10,000 کروڑ روپے رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ کے بعد امیتابھ بچن (4000کروڑ)، سلمان خان (3000کروڑ)اور ریتک روشن (2500کروڑ)کی دولت کے ساتھ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں، اس میں شاہ رخ کی نہ صرف فلموں اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل ہے بلکہ ان کے کاروبار، جن میں ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور نائٹ رائیڈرز سپورٹس سے حاصل ہونے والی دولت بھی شامل ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہورون انڈیا کی 2025 کی فہرست میں شاہ رخ خان کی مجموعی دولت 12,490 کروڑ روپے بتائی گئی تھی، اس کا مطلب ہے کہ صرف ایک سال میں ان کی مجموعی دولت 2,490 کروڑ روپے کم ہوگئی، تاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس نمایاں کمی کے باوجود شاہ رخ خان اب بھی بھارت کے امیر ترین اداکار ہیں۔

شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم کنگ پر کام کر رہے ہیں، جو 24 دسمبر 2026 کو ریلیز ہوگی، فلم میں دیپیکا پڈوکون، ان کی بیٹی سہانا خان، ابھے ورما اور ابھیشیک بچن بھی نظر آئیں گے جو ولن کے کردار میں ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں