میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے پی میں ایمرجنسی و گورنر راج کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع

کے پی میں ایمرجنسی و گورنر راج کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع

جرات ڈیسک
منگل, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

آرٹیکل 234کے تحت گورنر راج کیلئے گورنر کی رپورٹ لازمی ، شائع شدہ اعلان میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی کسی قرارداد کا ذکر نہیں، متن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سینیٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد سینیٹر علی ظفر اور علامہ ناصر عباس کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق خیبر پختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، اندرونی خلفشار پر ایمرجنسی کے لیے صوبائی اسمبلی کی قرارداد ضروری ہے۔

متن کے مطابق آرٹیکل 234کے تحت گورنر راج کے لیے گورنر کی رپورٹ لازمی ہے، شائع شدہ اعلان میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی کسی قرارداد کا ذکر نہیں، سیاسی مذاکرات کی ناکامی گور نرراج کا جواز نہیں بن سکتی۔

قرارداد کے متن کے مطابق دہشت گردی کا خاتمہ وفاق اور صوبے کے مل کر کام کرنے سے ہی ممکن ہے، ایمرجنسی اور گور نرراج کے تحت اقدامات عوامی مینڈیٹ پر حملہ ہیں، یہ اقدامات صوبائی خودمختاری اور آئین کے وفاقی کردار پر حملہ ہیں۔

متن کے مطابق ایمرجنسی آرٹیکل 232اور 234 کی شرائط پوری کیے بغیر لگائی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت ایمرجنسی کی بنیاد بننے والی سمری، ایڈوائس اور گورنر کی رپورٹ پیش کرے، ایڈوائزری کونسل اور ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کے قانونی جواز اور اختیارات بھی پیش کیے جائیں۔

قرارداد میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ صدر اور وفاقی حکومت فوری طور پر ایمرجنسی کا اعلان واپس لیں اور تمام ضمنی احکامات منسوخ کرکے منتخب وزیراعلی اور کابینہ بحال کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں