میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سری لنکا نے ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

سری لنکا نے ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

جرات ڈیسک
منگل, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس پلیئر آف دی میچ ,پاکستانی کپتان صاحبزادہ فرحان پلیئر آف دی سیریز قرار پائے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سری لنکا نے ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، میزبان گرہن شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47گیندوں پر 7چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 76رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ دیگر بلے بازوں میں عرفات منہاس 34 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، حسن نواز نے 16، عبدالصمد نے 15، فخر زمان نے 12، عمران رندھاوا نے 6 اور خواجہ نافع نے 3 رنز اسکور کیے، تاہم معاذ صداقت اور رضا اللہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکا کی جانب سے ڈاسن شاناکا نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 3وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایشان ملنگا اور نووان تھوشارا نے 2، 2اور وجے کانتھ نے ایک وکٹ حاصل کر کے قومی ٹیم کو بڑا اسکور بنانے سے روکے رکھا۔ سری لنکا نے 17.1 اوورز میں 172 رنز بنا کر میچ جیت لیا ۔سری لنکا کی پہلی وکٹ 15رنز پر گری جب لاہیرو ادا صرف ایک رن بنا کر عمران رندھاوا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، ۔ہمان ٹیم کی دوسری وکٹ 74رنز گری جب سینتھ جے وردھنے 38 رنز بنا کر عرفات منہاس کی بال پر رضا اللہ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

تیسری وکٹ کی شراکت میں کوشال مینڈس اور کمنڈو مینڈس نے 98سکور کیے۔ کوشال مینڈس نے 87جبکہ کمنڈو مینڈس نے 40بنائے اور دونوں ناٹ آئوٹ رہے ۔ سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس پلیئر آف دی میچ جبکہ پاکستانی کپتان صاحبزادہ فرحان پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔ پاکستان ٹیم سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکی تھی اور سیریز میں 1-2سے کامیابی حاصل کی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں