میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مصنوعی ذہانت برطانیہ کی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کر رہی ہے، ایم آئی فائیو چیف

مصنوعی ذہانت برطانیہ کی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کر رہی ہے، ایم آئی فائیو چیف

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پہلی بار ایسے خطرات کا سامنا ہے جو انسانی ذہانت سے آگے جا سکتے ہیں، سرکین میکولم کابیان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی فائیو کے سربراہ سر کین میکولم نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت برطانیہ کی سلامتی کیلئے خطرات پیدا کر رہی ہے۔ غیرملکی میڈیاکے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مہلک حیاتیاتی ہتھیاروں کے لیے اے آئی کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ایم آئی فائیو چیف نے کہا کہ برطانیہ نے اے آئی سے متعلق خطرات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی مرکز قائم کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ پہلی بار ایسے خطرات کا سامنا ہے جو انسانی ذہانت سے آگے جا سکتے ہیں۔ ایم آئی فائیو کے سربراہ نے کہا کہ دشمن ممالک سے متعلق سیکیورٹی معاملات میں گزشتہ دہائی کے دوران 4 گنا اضافہ ہوا، گزشتہ دو ہفتوں میں متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

سر کین میکولم نے کہاکہ روس برطانیہ کو درپیش سب سے بڑا سیکیورٹی خطرہ ہے، روسی جاسوس اور پراکسی گروہ برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں