میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی کے کراچی تا کشمور سندھ میں احتجاجی مظاہرے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی کے کراچی تا کشمور سندھ میں احتجاجی مظاہرے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر جمعہ کو ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں آج جماعت اسلامی سندھ کے تحت کراچی تا کشمور سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن سے جماعت اسلامی کے صوبائی ضلعی ومقامی رہنماؤں نے خطاب کیاجبکہ اس موقع پر پٹرول قیمتوں سمیت مہنگائی کے خلاف اور اضافہ کے خلاف قراردادیں منظور کی گئیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ غیروں کے غلام حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن اور مفادپرستانہ پالیسیوں سے غریب عوام کا زندہ رہنا بھی مشکل بنادیا ہے۔پٹرول قیمتوں اضافہ سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت عام روزمرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی آسمان پر چلی جاتی ہیں جس کی وجہ عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کراچی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ خسارہ اور آئی ایم ایف کی فرمائش کو پورا کرنے کے لیے سارا بوجھ عوام پر ڈالنا سراسر ظلم ہے۔ پہلے ہی بجلی وگیس کی قیمتوں میں اضافے اور ملک غربت و افلاس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں حالیہ اضافہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا اس لیے مفاد عامہ کی خاطر پٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔خیرپورمیں پنج گولہ چوک پر مظاہرے سے صوبائی نائب امیرممتاز حسین سہتو نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران چالیس روپے تک اضافہ کرکے مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی گرادی گئی ہے،نگراں حکومت کی جانب سے عوام کو رلیف دینا تو درکنار اتنا بھی خیال نہیں آیا کہ اس فیصلے سے غریب عوام مہنگائی کے سونامی میں غرق ہوجائے گی، پی ڈی ایم حکمران ٹولے کے ظلم کے بعد اب کاکڑ سرکار بھی آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عوام کا خون نچوڑنے اور گلا گھونٹنے کیلئے تیار ہوگئی ہے ۔ اس موقع پر ضلعی امیر ثناء اللہ جونیجو نے بھی خطاب کیا۔ لاڑکانہ میں پریس کلب کے سامنے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے صوبائی جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی مالیاتی اداروں اور غیروں کے غلام حکمرانوں نے سودی معاشی پالیسیوں کی بدولت عوام کوبھوک، بدحالی، مفلسی اور مہنگائی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے جبکہ اپنی عیاشیوں اور ملکی اداروں کا خسارہ پورا کرنے کیلئے بجلی،گیس،پیٹرول مہنگا کرکے عوام کو زندہ دفن کردیا گیا ہے ان حکمرانوںسے نجات کیلئے اب عوام کو بیدار ہونا ہوگا اور ووٹ کی پرچی کے ذریعے آنے والے انتخابات میں ان کی سیاست کودفن کرکے جماعت اسلامی کے دیانتدار قیادت کو منتخب کرکے اپنا اور اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ کریں۔ اس موقع پر ضلعی امیر قاری ابوزبیر جکھرو، مقامی امیر رمیز راجا شیخ نے بھی خطاب کیا۔کندھ کوٹ میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالحفیظ شیخ،ضلعی امیر غلام مصطفی میرانی،مولانا رفیع الدین چنا،عبید اللہ گولو، جیکب آباد میں مقامی دفتر قائد اعظم روڈ سے پریس کلب تک ضلعی امیر حاجی دیدارِ علی لاشاری، عبدالصمد کٹبر،غلام حیدرپیرزادہ ، شہدادکوٹ مقام عرضی بھٹو میں مقامی امیر ریاض احمد بھٹو،ٹھٹہ میں عبداللہ آدم گندرو،سمیر میمن،گھارو عبدالسمیع ہالیپوتہ،محمد علی خٹک،جھرک میں غلام شفیع سموں، بدین میں مقامی دفتر اقصیٰ مسجد سے پریس کلب تک امیر ضلع سید علی مردان شاہ کی قیادت میں مظاہرہ ہوا، ٹنڈوالہ یار میں بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں اور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جماعت اسلامی ٹنڈوالہ یار نے فردوس مسجد نزد لیاقت گیٹ پر کیا احتجاجی مظاہرہ منہگائی اور بدامنی کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی مظاہرہ سے امیر ضلع دیدار حسین بیرانی امیر شہر آصف یاسین ضلعی جنرل سیکرٹری عاشق حسین خانزادہ شہر جنرل سیکرٹری راؤ جاوید علی ضلعی نائب امیر حاجی شفیق۔بدین میں ضلعی امیر سید علی مردان شاہ،اللہ بچایوہالیپوتہ،عبدالکریم بلیدی،مٹھی میں میر محمد بلیدی، سبحان سمیجو،کنری میں خلیل کھوکھرجبکہ سکھر میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ حزب اللہ جکھرو،عبوری امیر ضلع سید نظام الدین شاہ،مقامی امیر زبیر حفیظ شیخ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں