میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 27 اکتوبر 2026 تک جاری رکھنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 27 اکتوبر 2026 تک جاری رکھنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
منگل, ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 27 اکتوبر 2026 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوامشاورتی اجلاس میں قومی اسمبلی کے 30ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 27 اکتوبر 2026 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں ہاؤس بزنس اور اجلاس کی کارروائی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی و تحقیق رانا تنویر حسین اوروفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے شرکت کی۔ اجلاس میں اراکینِ قومی اسمبلی سید نوید قمر، سید امین الحق، محترمہ نزہت صادق، پْلین بلوچ، شیخ آفتاب احمد، اعجاز الحق، گل اصغر خان اور سید حفیظ الدین نے شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں