میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی بند، سانسوں کی ڈور ٹوٹنے لگی، غزہ کے اسپتال مردہ خانوں میں تبدیل

بجلی بند، سانسوں کی ڈور ٹوٹنے لگی، غزہ کے اسپتال مردہ خانوں میں تبدیل

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غزہ کے اسپتال صیہونی بربریت نے مردہ خانوں میں تبدیل کرنا شروع کردیے۔ اسپتالوں میں بجلی بند ہونے کے بعد مریضوں کی سانس کی ڈور بھی ٹوٹنے لگی ہے۔ صرف الشفا اسپتال میں 6 نومولودوں سمیت 32 مریض جاں بحق ہوچکے۔ اسپتالوں سے مریضوں اور پناہ گزینوں کو زبردستی بیدخل بھی کیا جارہاہے پہلے بم برساؤ۔ ہنستے بستے آشیانے تباہ کرو۔ پھر زخمیوں سے طبی سہولیات چھین کر انہیں بھی موت کے گھاٹ اتاردو۔ صیہونی فوج فلسطینیوں کی نسل کشی سے پیچھے نہ ہٹی۔ اسرائیلی فوج شمالی غزہ میں اسپتالوں کا محاصرہ کرکے انہیں زبردستی خالی کروا رہی ہے۔ غزہ کا سب سے بڑا الشفا اسپتال کمپلیکس جہاں چند روز قبل چالیس ہزار سے زائد پناہ گزین اور سیکڑوں مریضوں کا علاج جاری تھا۔ اب وہاں صرف ڈھائی ہزار پناہ گزین ہیں۔طبی عملے کے پانچ سو اراکین اور ساڑھے چھ سو مریض رہ گئے۔ الشفااسپتال کے ڈائریکٹر نے اسرائیل کی محفوظ راہداری کا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے بتایا اسپتال میں موجود افراد کو ہاتھ سروں سے اوپر کرکے نکلنے کا کہا جارہاہے۔جبکہ مریضوں میں سے کئی ایسے ہیں جنہیں بغیر ایمبولینس یا بنا وہیل چیئر منتقل کرنا ممکن نہیں۔ یہ تمام افراد بغیر بجلی۔ پانی اور خوراک کے اسپتال میں محصور ہیں۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے باعث اسپتال کے احاطے میں موجود متعدد لاشیں تدفین کے لیے نہیں لے جاسکیں ایندھن کی قلت کے باعث وسطی غزہ کے الاقصیٰ اسپتال میں بھی ڈائلائسز کے مریضوں اور انکیوبیٹرپر موجود بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ چکی ہیں۔ اسرائیلی توپ خانے سے جنرل اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیااسرائیل فوج کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی گئی جس میں ایمبولنس اور اسپتالوں کو جائز فوجی اہداف قرار دیاگیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں