میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداکار تنویر جمال کی چوتھی برسی پر دنیائے فن میں سوگوار

اداکار تنویر جمال کی چوتھی برسی پر دنیائے فن میں سوگوار

جرات ڈیسک
پیر, ۱۳ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

تنویر جمال کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے ہوئے جاپان کے ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے

 

پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر تنویر جمال کی چوتھی برسی آج ( پیر) 13جولائی کو منائی جائے گی۔

تنویر جمال نے تنویر جمال نے ہدایتکار کاظم پاشا کے ڈرامے جانگلوس سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں پہلے ہی ڈرامے سے شہرت ملی۔اپنے 35سالہ کرئیر کے دوران انہوں نے متعدد لازوال کردار نبھائے، ان کے مشہور ڈراموں جناح سے قائد، سمجھوتہ، بابر، انتہا، جنم جلی اور جلتے سورج سمیت 90 کی دہائی کے دیگر مقبول ڈرامے شامل ہیں۔

انہوں نے پرائیویٹ پروڈکشن میں سب سے پہلے ایکشن سے بھرپور میگا ڈرامہ سیریل گاڈ فادر کو ڈائریکٹ اور پروڈیوس کرکے اپنا نام بنایا جبکہ یہ ڈرامہ سیریل پاکستان اور جاپان میں ریکارڈ کی گئی۔ تنویر جمال 2016 میں پہلی دفعہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئے تھے تاہم علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے لیکن ان میں ایک بار پھر کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ کینسر کے مکمل علاج کے لیے جاپان منتقل ہوئے۔

تنویر جمال کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے ہوئے جاپان کے ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں