میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انور مقصود کے آخری اسٹیج ڈرامے ''تھانہ نہ دھیم تھانہ'' کا اعلان

انور مقصود کے آخری اسٹیج ڈرامے ''تھانہ نہ دھیم تھانہ'' کا اعلان

جرات ڈیسک
پیر, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

‘ہاؤس اریسٹ’ آخری ڈرامہ ہونا تھا، حالات کے باعث ایک اور ڈرامہ لکھنا پڑا، معروف ادیب

………………………..

پاکستان کے معروف ادیب، ڈرامہ نگار اور اداکار انور مقصود نے اپنے نئے اسٹیج ڈرامے ”تھانہ نہ دھیم تھانہ” کو اپنا آخری ڈرامہ قرار دینے کا اعلان کردیا۔

اس ضمن میں انور مقصود نے بتایا کہ ان کا اسٹیج ڈرامہ ”ہاؤس اریسٹ” آخری ڈرامہ ہونا تھا، تاہم حالات کے باعث انہیں ایک اور ڈرامہ لکھنا پڑا۔انور مقصود کا شمار پاکستان کی نمایاں ادبی و فنکارانہ شخصیات میں ہوتا ہے۔

وہ گزشتہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے کے دوران ڈرامہ نگاری، طنز و مزاح، میزبانی، اداکاری، نغمہ نگاری اور مصوری کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرچکے ہیں۔

ان کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جس نے ادب اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی بہنوں میں معروف ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا، ممتاز شاعرہ زہرا نگاہ اور ٹی وی میزبان و مصنفہ زبیدہ طارق شامل ہیں۔

انور مقصود کی سوانح عمری ”الجھے سلجھے انور” بھی شائع ہوچکی ہے۔ ان کے نئے اسٹیج ڈرامے کے اعلان کے بعد ان کے مداح اس پیشکش کے منتظر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں