میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزارت مذہبی امور کا حج درخواستوں کی مدت میں 10 دن کی توسیع کا فیصلہ

وزارت مذہبی امور کا حج درخواستوں کی مدت میں 10 دن کی توسیع کا فیصلہ

جرات ڈیسک
منگل, ۱۲ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزارت مذہبی امور نے سرکاری اور سپانسرشپ حج اسکیم کی درخواستوں کی مدت میں 10 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نگران وزیرمذہبی امورانیق احمد نے کہا کہ حج پیکیج میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ایک لاکھ روپے کمی کی گئی تھی تاہم ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے 27 نومبر سے 12 دسمبر تک کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے وزارت مذہبی امور نے سپانسر شپ اور سرکاری حج اسکیم کی درخواستوں کی وصولی میں 10 دن مزید بڑھائی ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 27 نومبر کو شروع کیا تھا ، 12 دسمبر تک 40ہزار 175 حج درخواستیں موصول ہوئیں، رواں سال سرکاری اور سپانسر شپ اسکیموں کے تحت حج درخواستوں کا کوٹہ 89 ہزار سے زائد مقرر کیا گیا تھا۔ رواں سال مجموعی طورپر سرکاری اور پرائیویٹ اسکیموں کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں